ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی نے قبائلیوں کے ساتھ سالگرہ منائی

مودی نے قبائلیوں کے ساتھ سالگرہ منائی

Sat, 17 Sep 2016 20:05:01  SO Admin   S.O. News Service

لمکھیڑہ ؍گجرات ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے قبائلیوں کے درمیان آج یہاں اپنی 66واں سالگرہ منائی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت لائن میں سب سے آخر میں کھڑے شخص کو بااختیار بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔مودی نے اس کے علاوہ گجرات کے خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں پینے کے پانی اور آب پاشی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔دو ماہ کے اندر تیسری بار گجرات دورہ پر پہنچے مودی نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلیوں کی شراکت کو یاد کیا اور پینے کے پانی اور آب پاشی کے لیے ضروری پانی کا ان سے وعدہ کیا۔غورطلب ہے کہ گجرات میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔مودی نے گجرات حکومت کی 4817کروڑ روپے قیمت کے آبپاشی اور پینے کے پانی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس کے ذریعے داہود ضلع کے خشک سالی سے متاثرہ علاقے کے لیے پینے کے پانی اور آب پاشی کا انتظام کیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پانی کی کمی کی وجہ سے میرے قبائلی بھائیوں کو نقل مکانی کرنی پڑتی تھی اور ماضی میں شدید گرمی میں تعمیراتی مزدوروں کے طور پر کام کرنا پڑتا تھا۔اس وقت گجرات حکومت نے2014سے پہلے ان کی قیادت میں پانی کو ترجیح دی اور پانی سے متعلق منصوبوں کے لیے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا۔2014میں وزیر اعظم بننے سے پہلے مودی نے 13سال تک گجرات کے وزیر اعلی رہے تھے ۔مودی نے کہاکہ آج ہم ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی اور آب پاشی کے لیے پانی فراہم کرنے کے لیے کئی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ہم نے لائن کے آخری شخص کو بااختیار بنانے کا یہ کام لیا تاکہ وہ دوسروں کی زندگی بہتر بنا سکیں۔


Share: